حدثنا ابو بكر بن ابي شيبة ، حدثنا ابو اسامة ، وعبد الله بن نمير . ح وحدثنا ابن نمير ، حدثنا ابي ، قالا: حدثنا عبيد الله ، عن سعيد بن ابي سعيد ، عن ابي هريرة ، ان رجلا، دخل المسجد فصلى، ورسول الله صلى الله عليه وسلم في ناحية، وساقا الحديث بمثل هذه القصة، وزادا فيه: " إذا قمت إلى الصلاة، فاسبغ الوضوء، ثم استقبل القبلة، فكبر ".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ ایک شخص نے مسجد میں داخل ہو کر نماز پڑھی اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مسجد کے گوشہ میں تشریف فرما تھے۔ اس کے بعد پوری حدیث متذکرہ بالا بیان کرتے ہوئے اس کے آخر میں فرمایا: ”تم جب نماز پڑھنے کیلئے کھڑے ہو تو اچھی طرح وضو کرو پھر قبلہ رو کھڑے ہو اور اس کے بعد تکبیر کہو۔“