حدثنا يحيى بن يحيى ، اخبرنا يزيد يعني ابن زريع ، عن حبيب المعلم ، عن عطاء ، قال: قال ابو هريرة : " في كل صلاة قراءة، فما اسمعنا النبي صلى الله عليه وسلم اسمعناكم، وما اخفى منا اخفيناه منكم، ومن قرا بام الكتاب، فقد اجزات عنه، ومن زاد فهو افضل ".
عطاء رحمۃ اللہ علیہ نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کا قول بیان کیا کہ ہر نماز میں قرأت ہے اور نماز میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بآواز بلند قرأت کر کے ہمیں اس کی تعلیم دی ویسی ہی ہم نے تم کو سنا دی۔ اور جو نماز آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے غیر جہری ادا فرمائی ویسی ہی ہم نے تم کو ادا کر کے بتا دی۔ جس نے سورۂ فاتحہ پڑھی اس کی نماز پوری ہوئی اور جس نے اس پر مزید کسی سورت یا آیات کا اضافہ کیا تو یہ بہتر ہے۔