حدثنا يحيى بن يحيى ، وخلف بن هشام جميعا، عن حماد ، قال يحيى: اخبرنا حماد بن زيد، عن غيلان ، عن مطرف ، قال: صليت انا وعمران بن حصين خلف علي بن ابي طالب، فكان إذا سجد كبر، وإذا رفع راسه كبر، وإذا نهض من الركعتين كبر، فلما انصرفنا من الصلاة، قال: اخذ عمران بيدي، ثم قال: لقد صلى بنا هذا، صلاة محمد صلى الله عليه وسلم، او قال: قد ذكرني هذا، صلاة محمد صلى الله عليه وسلم ".
مطرف کا بیان ہے کہ میں اور سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے پیچھے نماز پڑھی، وہ جب سجدے کرتے تو تکبیر کہتے اور جب سر اٹھاتے تو تکبیر کہتے اور جب دو رکعات پڑھنے کے بعد کھڑے ہوتے تو تکبیر کہتے۔ الحاصل جب ہم نماز سے فارغ ہوئے تو سیدنا عمران رضی اللہ عنہ نے میرا ہاتھ پکڑ کر کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز کی طرح انہوں نے نماز پڑھائی ہے۔ یا یہ کہا کہ انہوں نے مجھے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز یاد دلا دی۔