وحدثنا يحيى بن يحيى ، قال: قرات على مالك ، عن ابن شهاب ، عن ابي سلمة بن عبد الرحمن ، ان ابا هريرة ، " كان يصلي لهم، فيكبر كلما خفض ورفع، فلما انصرف، قال: والله إني لاشبهكم صلاة برسول الله صلى الله عليه وسلم ".
ابوسلمہ بن عبدالرحمٰن کا بیان ہے کہ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ جب نماز پڑھاتے تو ہمیشہ جھکتے اور اٹھتے وقت اللہ اکبر کہتے پھر انہوں نے نماز سے فراغت کے بعد کہا: میں تم سب لوگوں کی بہ نسبت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جیسی نماز پڑھتا ہوں۔