حدثنا محمد بن عبد الله بن نمير ، حدثنا عبدة ، عن طلحة بن يحيى ، عن عمه ، قال: كنت عند معاوية بن ابي سفيان، فجاءه المؤذن يدعوه إلى الصلاة، فقال معاوية سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم، يقول: " المؤذنون اطول الناس اعناقا يوم القيامة "،
طلحہ بن یحییٰ نے اپنے چچا کی زبانی بیان کیا کہ وہ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے پاس بیٹھے ہوئے تھے۔ اتنے میں انہیں مؤذن نماز کے لئے بلانے آیا، جس پر سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا ہے: ”قیامت کے دن مؤذن کی گردن سب سے لمبی ہو گی۔“