حدثنا ابو بكر بن ابي شيبة ، وابو كريب ، قالا: حدثنا ابو معاوية . ح قال: وحدثنيه سويد بن سعيد ، حدثنا علي بن مسهر كلاهما، عن الاعمش بهذا الإسناد، وفي رواية ابي كريب: واضعا طرفيه على عاتقيه، ورواية ابي بكر، وسويد: متوشحا به.
اس سند سے بھی مذکورہ روایت آئی ہے لیکن ابوکریب کی روایت میں یہ لفظ آئے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے دونوں کنارے اپنے دونوں کندھوں پر ڈالے ہوئے تھے اور ابوبکر اور سوید کی روایت میں یہ لفظ ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ کپڑا لپیٹا ہوا تھا۔