حدثني حرملة بن يحيى ، حدثنا ابن وهب ، اخبرني عمرو ، ان ابا الزبير المكي حدثه، " انه راى جابر بن عبد الله، يصلي في ثوب، متوشحا به، وعنده ثيابه، وقال جابر ، إنه راى رسول الله صلى الله عليه وسلم، يصنع ذلك.
ابوالزبیر مکی سے روایت ہے کہ انہوں نے سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کو ایک کپڑے میں توشح کئے ہوئے نماز پڑھتے دیکھا حالانکہ ان کے پاس کپڑے موجود تھے (تو انہوں نے اس لئے کیا کہ جواز معلوم ہو) اور سیدنا جابر رضی اللہ عنہ نے کہا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ایسا کرتے دیکھا۔