حدثنا قتيبة بن سعيد ، وعيسى بن حماد ، قالا: حدثنا الليث ، عن يحيى بن سعيد ، عن ابي امامة بن سهل بن حنيف ، عن عمر بن ابي سلمة ، قال: " رايت رسول الله صلى الله عليه وسلم يصلي في ثوب واحد، ملتحفا، مخالفا بين طرفيه "، زاد عيسى بن حماد، في روايته، قال: على منكبيه.
سیدنا عمر بن ابی سلمہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک کپڑے میں نماز پڑھتے ہوئے دیکھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس کو لپیٹے ہوئے تھے اور اس کے دونوں کناروں میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مخالفت کی تھی۔