وحدثنا يحيى بن يحيى ، اخبرنا حماد بن زيد ، عن هشام بن عروة ، عن ابيه ، عن عمر بن ابي سلمة ، قال: " رايت رسول الله صلى الله عليه وسلم، يصلي في بيت ام سلمة، في ثوب، قد خالف بين طرفيه ".
سیدنا عمر بن ابی سلمہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے ام المؤمنین سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے گھر میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک کپڑے میں نماز پڑھتے ہوئے دیکھا۔ اس کے دونوں کناروں میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے خلاف کیا تھا۔