حدثنا ابو كريب ، حدثنا ابو اسامة ، عن هشام بن عروة ، عن ابيه ، ان عمر بن ابي سلمة اخبره، قال: " رايت رسول الله صلى الله عليه وسلم، يصلي في ثوب واحد، مشتملا به في بيت ام سلمة، واضعا طرفيه على عاتقيه "،
سیدنا عمر بن ابوسلمہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے گھر ایک کپڑا لپیٹے ہوئے نماز پڑھ رہے تھے اور اس کے دونوں کنارے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے مونڈھوں پر تھے۔