وحدثنا إسحاق بن إبراهيم ، اخبرنا المخزومي ، حدثنا عبد الواحد وهو ابن زياد ، حدثنا عبيد الله بن عبد الله بن الاصم ، حدثنا يزيد بن الاصم ، عن ابي هريرة ، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " يقطع الصلاة، المراة، والحمار، والكلب، ويقي ذلك مثل مؤخرة الرحل ".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عورت اور گدھے اور کتے کے سامنے نکل جانے سے نماز ٹوٹ جاتی ہے اور ان سب سے بچاؤ یوں ہو سکتا ہے کہ نمازی کے سامنے کوئی چیز پالان کی پچھلی لکڑی کے برابر ہو۔“