حدثنا يحيى بن يحيى ، قال: قرات على مالك ، عن زيد بن اسلم ، عن عبد الرحمن بن ابي سعيد ، عن ابي سعيد الخدري ، " ان رسول الله صلى الله عليه وسلم، قال: إذا كان احدكم يصلي، فلا يدع احدا يمر بين يديه، وليدراه ما استطاع، فإن ابى فليقاتله، فإنما هو شيطان ".
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی نماز پڑھ رہا ہو تو اپنے سامنے سے کسی کو نہ نکلنے دے بلکہ اس کو دفع کرے جہاں تک ہو سکے اگر وہ نہ مانے تو اس سے لڑے کیونکہ وہ شیطان ہے۔“