حدثنا يحيى بن يحيى ، قال: قرات على مالك ، عن ابن شهاب ، عن عبيد الله بن عبد الله ، عن ابن عباس ، قال: " اقبلت راكبا على اتان، وانا يومئذ قد ناهزت الاحتلام، ورسول الله صلى الله عليه وسلم، يصلي بالناس بمنى، فمررت بين يدي الصف، فنزلت، فارسلت الاتان ترتع، ودخلت في الصف، فلم ينكر ذلك علي احد ".
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ میں گدھی پر سوار ہو کر آیا ان دنوں میں جوان ہونے کو تھا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم منیٰ میں نماز پڑھا رہے تھے۔ میں صف کے سامنے آ کر اترا اور گدھی کو چھوڑ دیا۔ وہ چرنے لگی اور میں صف میں شریک ہو گیا پھر کسی نے اعتراض نہ کیا تھا۔