حدثنا محمد بن المثنى ، ومحمد بن بشار ، قال ابن المثنى، حدثنا محمد بن جعفر ، حدثنا شعبة ، عن الحكم ، قال: سمعت ابا جحيفة ، قال: " خرج رسول الله صلى الله عليه وسلم بالهاجرة إلى البطحاء، فتوضا، فصلى الظهر ركعتين، والعصر ركعتين، وبين يديه عنزة "، قال شعبة: وزاد فيه عون، عن ابيه ابي جحيفة، وكان يمر من ورائها المراة والحمار.
سیدنا ابوحجیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دوپہر کو بطحا کی طرف نکلے اور وضو کیا پھر ظہر کی دو رکعتیں پڑھیں اور عصر کی دو رکعتیں پڑھیں اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے برچھی لگی ہوئی تھی اس کے پار عورتیں اور گدھے گزر رہے تھے۔