حدثنا زهير بن حرب ، حدثنا عبد الله بن يزيد ، اخبرنا سعيد بن ابي ايوب ، عن ابي الاسود ، عن عروة ، عن عائشة ، انها قالت: " سئل رسول الله صلى الله عليه وسلم عن سترة المصلي؟ فقال: مثل مؤخرة الرحل ".
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا گیا نمازی کے سترہ کے متعلق تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سواری کے کجاوے کی لکڑی کے برابر ہو۔“