حدثنا يحيى بن يحيى ، وقتيبة بن سعيد ، وابو بكر بن ابي شيبة ، قال يحيى اخبرنا، وقال الآخران: حدثنا ابو الاحوص ، عن سماك ، عن موسى بن طلحة ، عن ابيه ، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " إذا وضع احدكم بين يديه، مثل مؤخرة الرحل، فليصل، ولا يبال من مر وراء ذلك ".
سیدنا موسیٰ بن طلحہ رضی اللہ عنہ نے اپنے باپ سے روایت کیا کہا کہ فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ”جب تم میں سے کوئی اپنے سامان پالان کی پچھلی لکڑی کے برابر کچھ رکھ لے تو نماز پڑھے اور پرواہ نہ کرے جو چیز چاہے اس کے پرے سے جائے۔“