حدثنا عمرو بن سواد ، اخبرنا عبد الله بن وهب ، اخبرنا عمرو بن الحارث ، والليث بن سعد كلاهما، عن جعفر بن ربيعة ، بهذا الإسناد، وفي رواية عمرو بن الحارث، كان رسول الله صلى الله عليه وسلم، إذا سجد، يجنح في سجوده، حتى يرى وضح إبطيه، وفي رواية الليث، " ان رسول الله صلى الله عليه وسلم، كان إذا سجد، فرج يديه عن إبطيه، حتى إني لارى بياض إبطيه ".
جعفر بن ربیعہ سے دوسری روایت ایسی ہی ہے۔ جیسے اوپر گزری۔ عمرو بن الحارث رضی اللہ عنہ کی روایت میں یہ ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب سجدہ کرتے تو دونوں ہاتھوں کو کشادہ رکھتے (یعنی پہلوؤں سے جدا رکھتے) یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بغلوں کی سفیدی دکھائی دیتی۔ اور سیدنا لیث رضی اللہ عنہ کی روایت میں یوں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب سجدہ کرتے تو دونوں ہاتھ بغلوں سے جدا رکھتے یہاں تک کہ میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بغلوں کی سفیدی دیکھتا۔