حدثنا ابو الطاهر ، اخبرنا عبد الله بن وهب ، حدثني ابن جريج ، عن عبد الله بن طاوس ، عن ابيه ، عن عبد الله بن عباس ، ان رسول الله صلى الله عليه وسلم، قال: " امرت ان اسجد على سبع، ولا اكفت الشعر، ولا الثياب الجبهة، والانف، واليدين، والركبتين، والقدمين ".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے حکم ہوا ہے سات اعضاء پر سجدہ کرنے کا، بالوں اور کپڑوں کو نہ سمیٹنے کا وہ سات اعضاء یہ ہیں: پیشانی اور ناک (یہ دونوں ایک عضو کے حکم میں ہیں) دونوں ہاتھ، دونوں گھٹنے، دونوں قدم۔