وحدثنا يحيى بن يحيى ، وابو الربيع الزهراني ، قال يحيى اخبرنا، وقال ابو الربيع: حدثنا حماد بن زيد ، عن عمرو بن دينار ، عن طاوس ، عن ابن عباس ، قال: " امر النبي صلى الله عليه وسلم، ان يسجد على سبعة، ونهي ان يكف شعره وثيابه "، هذا حديث يحيى، وقال ابو الربيع: على سبعة، اعظم، ونهي ان يكف شعره، وثيابه الكفين، والركبتين، والقدمين، والجبهة.
.سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو سات ہڈیوں پر سجدہ کرنے کا حکم دیا گیا اور بال و کپڑے کے سمیٹنے سے منع کیا گیا۔ یہ یحییٰ کی روایت ہے۔ اور ابوالربیع نے کہا: سات ہڈیوں پر سجدہ کرنے کا (حکم کیا گیا) اور بال اور کپڑے کے سمیٹنے کی ممناعت کی گئی۔ سات ہڈیاں یہ ہیں: دونوں ہتھیلیاں، دونوں گھٹنے، دونوں پاؤں اور پیشانی۔