حدثنا الحكم بن موسى ابو صالح ، حدثنا هقل بن زياد ، قال: سمعت الاوزاعي ، قال: حدثني يحيى بن ابي كثير ، حدثني ابو سلمة ، حدثني ربيعة بن كعب الاسلمي ، قال: " كنت ابيت مع رسول الله صلى الله عليه وسلم، فاتيته بوضوئه وحاجته، فقال لي: سل، فقلت: اسالك مرافقتك في الجنة؟ قال: او غير ذلك، قلت: هو ذاك، قال: فاعني على نفسك، بكثرة السجود ".
سیدنا ربیعہ بن کعب اسلمی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں رات کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس رہا کرتا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس وضو اور حاجت کا پانی لایا کرتا۔ ایک بار آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مانگ کیا مانگتا ہے۔“ میں نے عرض کیا کہ میں جنت میں آپ کی رفاقت چاہتا ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کچھ اور۔“ میں نے عرض کیا: بس یہی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اچھا کثرت سجود سے تو میری مدد کر۔“