حدثنا محمد بن عبد الرحمن بن سهم الانطاكي ، حدثنا إبراهيم بن محمد ابو إسحاق الفزاري ، عن ابي إسحاق الشيباني ، عن محارب بن دثار ، قال: سمعت عبد الله بن يزيد ، يقول على المنبر حدثنا البراء : " انهم كانوا يصلون مع رسول الله صلى الله عليه وسلم، فإذا ركع ركعوا، وإذا رفع راسه من الركوع، فقال: سمع الله لمن حمده، لم نزل قياما، حتى نراه قد وضع وجهه في الارض، ثم نتبعه ".
عبداللہ بن یزید کہتے تھے منبر پر کہ حدیث بیان کی ہم سے سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ نے وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھتے تھے۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم رکوع کرتے تھے ہم بھی رکوع کرتے تھے اور جب رکوع سے سر اٹھاتے اور «سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ» کہتے تو ہم کھڑے رہتے یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو زمین پر پیشانی رکھتے دیکھتے اس وقت ہم بھی سجدہ میں جاتے۔