كِتَاب الصَّلَاةِ نماز کے احکام و مسائل

حدثنا خلف بن هشام ، حدثنا حماد بن زيد ، عن ثابت ، عن انس ، قال: " إني لا آلو، ان اصلي بكم، كما رايت رسول الله صلى الله عليه وسلم يصلي بنا، قال: فكان انس، يصنع شيئا لا اراكم تصنعونه، كان إذا رفع راسه من الركوع، انتصب قائما، حتى يقول القائل: قد نسي، وإذا رفع راسه من السجدة مكث، حتى يقول القائل: قد نسي ".

‏‏‏‏ سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے کہا: میں کوتاہی نہیں کرتا تمہارے ساتھ نماز پڑھنے میں جس طرح رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے ساتھ پڑھتے تھے۔ ثابت نے کہا: سیدنا انس رضی اللہ عنہ ایک کام کرتے تھے میں تم کو وہ کام کرتے ہوئے نہیں دیکھتا۔ وہ جب رکوع سے سر اٹھاتے تو سیدھے کھڑے ہوتے یہاں تک کہ کہنے والا کہتا کہ وہ بھول گئے اور جب سجدہ سے سر اٹھاتے تو اتنا ٹھہرتے کہ کہنے ولا کہتا کہ وہ بھول گئے۔

صحيح مسلم # 1060
**يُرجى من القرّاء الإشارة إلى أي خطأ قد يجدونه، حتى يمكن إجراء التصحيحات اللازمة.**
قارئین سے گزارش ہے کہ اگر کسی مقام پر کوئی غلطی نظر آئے تو ہماری اصلاح ضرور فرمائیں۔
Readers are requested to point out any mistake they may find so that corrections can be made.

Whatsapp