كِتَاب الصَّلَاةِ نماز کے احکام و مسائل

وحدثنا يحيى بن يحيى ، اخبرنا هشيم ، عن إسماعيل بن ابي خالد ، عن قيس ، عن ابي مسعود الانصاري ، قال: " جاء رجل إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم، فقال: إني لاتاخر عن صلاة الصبح من اجل فلان، مما يطيل بنا، فما رايت النبي صلى الله عليه وسلم غضب في موعظة قط، اشد مما غضب يومئذ، فقال: يا ايها الناس، إن منكم منفرين، فايكم ام الناس فليوجز، فإن من ورائه الكبير، والضعيف، وذا الحاجة "،

‏‏‏‏ سیدنا ابومسعود انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور عرض کیا کہ میں فلاں شخص کی وجہ سے صبح کی جماعت میں نہیں آتا کیونکہ وہ قرأت لمبی کرتا ہے۔ تو میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو نصیحت کرنے میں کبھی اتنے غصہ میں نہیں دیکھا جتنا اس دن دیکھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے لوگو! تم میں سے بعض لوگ ایسے ہیں جو دین سے نفرت کراتے ہیں۔ جو کوئی تم میں امامت کرے تو مختصر نماز پڑھے اس لئے کہ اس کے پیچھے بوڑھا اور ناتواں اور کام والا ہوتا ہے۔

صحيح مسلم # 1044
**يُرجى من القرّاء الإشارة إلى أي خطأ قد يجدونه، حتى يمكن إجراء التصحيحات اللازمة.**
قارئین سے گزارش ہے کہ اگر کسی مقام پر کوئی غلطی نظر آئے تو ہماری اصلاح ضرور فرمائیں۔
Readers are requested to point out any mistake they may find so that corrections can be made.

Whatsapp