وحدثنا محمد بن المثنى ، حدثنا عبد الرحمن بن مهدي ، حدثنا شعبة ، عن سماك ، عن جابر بن سمرة ، قال: " كان النبي صلى الله عليه وسلم، يقرا في الظهر ب والليل إذا يغشى سورة الليل آية 1، وفي العصر نحو ذلك، وفي الصبح اطول من ذلك ".
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ظہر کی نماز میں «واللَّيْلِ إِذَا يَغْشَى» پڑھتے اور عصر میں بھی اتنی بڑی سورتیں اور فجر کی نماز میں اس سے لمبی سورتیں پڑھتے تھے۔