وحدثنا ابو بكر بن ابي شيبة ، ومحمد بن رافع واللفظ لابن رافع، قالا: حدثنا يحيى بن آدم ، حدثنا زهير ، عن سماك ، قال: سالت جابر بن سمرة ، عن صلاة النبي صلى الله عليه وسلم، فقال: كان يخفف الصلاة، ولا يصلي صلاة هؤلاء، قال: وانباني ان رسول الله صلى الله عليه وسلم، كان يقرا في الفجر ب ق والقرءان سورة ق آية 1 ونحوها ".
سماک سے روایت ہے میں نے سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے پوچھا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز کے بارے میں۔ انہوں نے کہا: آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہلکی نماز پڑھتے تھے۔ ان لوگوں کی طرح (بڑی بڑی سورتیں) نہیں پرھتے تھے اور فجر کی نماز میں «ق وَالْقُرْآنِ الْمَجِيدِ» یا اس کے برابر سورتیں پڑھتے تھے۔