حدثني ابو كامل الجحدري فضيل بن حسين ، حدثنا ابو عوانة ، عن زياد بن علاقة ، عن قطبة بن مالك ، قال: " صليت وصلى بنا رسول الله صلى الله عليه وسلم، فقرا: ق والقرآن المجيد حتى قرا: والنخل باسقات سورة ق آية 1 - 10، قال: فجعلت ارددها، ولا ادري ما قال ".
سیدنا قطبہ بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے نماز پڑھی اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز پڑھائی تو سورۂ ق پڑھی۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت پڑھی «وَالنَّخْلَ بَاسِقَاتٍ» میں بھی اس کو پڑھنے لگا لیکن مطلب نہ سمجھا۔ (مطلب اس کا یہ ہے اور کھجور کے لمبے لمبے درخت جن میں گھنے خوشے لگے ہیں)۔