وحدثني يحيى بن حبيب الحارثي ، حدثنا خالد وهو ابن الحارث ، حدثنا شعبة ، عن قتادة ، قال: سمعت انسا ، يقول: " كان اصحاب رسول الله صلى الله عليه وسلم ينامون، ثم يصلون، ولا يتوضئون "، قال: قلت: سمعته من انس؟ قال: إي والله.
قتادہ نے کہا: میں نے سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے سنا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب رضی اللہ عنہم سوتے تھے پھر نماز پڑھتے اور وضو نہیں کرتے تھے۔ شعبہ نے کہا: میں نے قتادہ سے پوچھا: تم نے یہ انس رضی اللہ عنہ سے سنا۔ انہوں نے کہا ہاں۔ اللہ کی قسم۔