كِتَاب الْحَيْضِ حیض کے احکام و مسائل

وحدثني زهير بن حرب ، وابو غسان المسمعي . ح وحدثناه محمد بن المثنى ، وابن بشار ، قالوا: حدثنا معاذ بن هشام ، قال: حدثني ابي ، عن قتادة ، ومطر ، عن الحسن ، عن ابي رافع ، عن ابي هريرة ، ان نبي الله صلى الله عليه وسلم، قال: " إذا جلس بين شعبها الاربع، ثم جهدها، فقد وجب عليه الغسل "، وفي حديث مطر: وإن لم ينزل، قال زهير: من بينهم بين اشعبها الاربع،

‏‏‏‏ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب مرد عورت کے چاروں کونوں میں بیٹھے۔ (چاروں کونوں سے ہاتھ پاؤں مراد ہیں یا دونوں پاؤں اور دونوں رانیں یا شرمگاہ کے چاروں کونے) پھر لگے اس سے (یعنی دخول کرے) تو غسل واجب ہو گیا مرد پر۔ مطر کی روایت میں اتنا زیادہ ہے: اگرچہ انزال نہ ہو۔

صحيح مسلم # 783
**يُرجى من القرّاء الإشارة إلى أي خطأ قد يجدونه، حتى يمكن إجراء التصحيحات اللازمة.**
قارئین سے گزارش ہے کہ اگر کسی مقام پر کوئی غلطی نظر آئے تو ہماری اصلاح ضرور فرمائیں۔
Readers are requested to point out any mistake they may find so that corrections can be made.

Whatsapp