وحدثنا محمد بن سلمة المرادي ، حدثنا عبد الله بن وهب ، عن عمرو بن الحارث ، عن ابن شهاب ، عن عروة بن الزبير ، وعمرة بنت عبد الرحمن ، عن عائشة زوج النبي صلى الله عليه وسلم، " ان ام حبيبة بنت جحش، ختنة رسول الله صلى الله عليه وسلم، وتحت عبد الرحمن بن عوف، استحيضت سبع سنين، فاستفتت رسول الله صلى الله عليه وسلم في ذلك، فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: إن هذه ليست بالحيضة ولكن هذا عرق، فاغتسلي وصلي "، قالت عائشة: فكانت تغتسل في مركن في حجرة اختها زينب بنت جحش، حتى تعلو حمرة الدم الماء، قال ابن شهاب: فحدثت بذلك ابا بكر بن عبد الرحمن بن الحارث بن هشام، فقال: يرحم الله هندا، لو سمعت بهذه الفتيا، والله إن كانت لتبكي، لانها كانت لا تصلي.
ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ام حبیبہ بنت حجش رضی اللہ عنہا جو سالی تھیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اور بی بی عبدالرحمٰن بن عوف رضی اللہ عنہ کی، سات برس تک استخاضہ رہا۔ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے مسئلہ پوچھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ حیض نہیں ہے بلکہ ایک رگ کا خون ہے تو غسل کر اور نماز پڑھ۔“ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا: وہ ایک کٹھڑے میں غسل کرتیں اپنی بہن زینب بنت جحش کی کوٹھڑی میں تو خون کی سرخی پانی پر آ جاتی (اس قدر خون بہا کرتا) ابن شہاب نے کہا: میں نے یہ حدیث ابوبکر بن عبدالرحمٰن سے بیان کی انہوں نے کہا: اللہ رحم کرے ہندہ پر، کاش وہ یہ فتویٰ سن لیتی۔ اللہ کی قسم! وہ روتی تھی نماز نہ پڑھنے سے (یعنی اس کو بھی استحاضہ تھا اور یہ مسئلہ معلوم نہ تھا تو نماز نہ پڑھی اور نماز کے جانے پر رویا کرتی)۔