حدثنا قتيبة بن سعيد ، حدثنا ليث . ح وحدثنا محمد بن رمح ، اخبرنا الليث ، عن ابن شهاب ، عن عروة ، عن عائشة ، انها قالت: " استفتت ام حبيبة بنت جحش رسول الله صلى الله عليه وسلم، فقالت: إني استحاض، فقال: إنما ذلك عرق، فاغتسلي، ثم صلي، فكانت تغتسل عند كل صلاة، قال الليث بن سعد: لم يذكر ابن شهاب، ان رسول الله صلى الله عليه وسلم، امر ام حبيبة بنت جحش، ان تغتسل عند كل صلاة، ولكنه شيء فعلته هي "، وقال ابن رمح في روايته ابنة جحش: ولم يذكر ام حبيبة.
ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ام حبیبہ بنت حجش رضی اللہ عنہا نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا: مجھے استحاضہ ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ خون ایک رگ کا ہے، تو غسل کر اور نماز پڑھ“، پھر وہ غسل کرتی تھیں ہر نماز کے لئے۔ لیث نے کہا: ابن شہاب نے یہ نہیں بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو حکم کیا ہر نماز کے لئے غسل کرنے کا بلکہ ام حبیبہ رضی اللہ عنہ نے خود ایسا کیا۔ ابن رمح کی روایت میں ام حبیبہ رضی اللہ عنہا کا نام نہیں بلکہ صرف حجش کی بیٹی کا ذکر ہے۔