كِتَاب الْحَيْضِ حیض کے احکام و مسائل

وحدثني عبيد الله بن معاذ العنبري ، قال: حدثنا ابي ، قال: حدثنا شعبة ، عن ابي بكر بن حفص ، عن ابي سلمة بن عبد الرحمن ، قال: دخلت على عائشة ، انا واخوها من الرضاعة، فسالها عن غسل النبي صلى الله عليه وسلم من الجنابة: " فدعت بإناء قدر الصاع، فاغتسلت، وبيننا وبينها ستر، وافرغت على راسها ثلاثا "، قال: وكان ازواج النبي صلى الله عليه وسلم ياخذن من رءوسهن، حتى تكون كالوفرة.

‏‏‏‏ ابوسلمہ بن عبدالرحمٰن رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں اور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کا رضاعی (دودھ کے ناتے کا) بھائی (عبداللہ بن زید) ان کے پاس گئے اور غسل جنابت کے متعلق پوچھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کیوں کر غسل کرتے تھے؟ انہوں نے ایک برتن منگوایا جس میں صاع بھر پانی آتا تھا اور نہائیں اور ان کے بیچ میں ایک پردہ تھا۔ انہوں نے اپنے سر پر تین بار پانی ڈالا۔ ابو سلمہ رضی اللہ عنہ نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بیبیاں اپنے بال کتراتی تھیں اور کانوں تک بال رکھتی تھیں۔

صحيح مسلم # 728
**يُرجى من القرّاء الإشارة إلى أي خطأ قد يجدونه، حتى يمكن إجراء التصحيحات اللازمة.**
قارئین سے گزارش ہے کہ اگر کسی مقام پر کوئی غلطی نظر آئے تو ہماری اصلاح ضرور فرمائیں۔
Readers are requested to point out any mistake they may find so that corrections can be made.

Whatsapp