وحدثني علي بن حجر السعدي ، حدثني عيسى بن يونس ، حدثنا الاعمش ، عن سالم بن ابي الجعد ، عن كريب ، عن ابن عباس ، قال: حدثتني خالتي ميمونة ، قالت: " ادنيت لرسول الله صلى الله عليه وسلم غسله من الجنابة، فغسل كفيه مرتين، او ثلاثا، ثم ادخل يده في الإناء، ثم افرغ به على فرجه وغسله بشماله، ثم ضرب بشماله الارض، فدلكها دلكا شديدا، ثم توضا وضوءه للصلاة، ثم افرغ على راسه ثلاث حفنات ملء كفه، ثم غسل سائر جسده، ثم تنحى عن مقامه ذلك، فغسل رجليه، ثم اتيته بالمنديل فرده "،
ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ میری خالہ میمونہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ انہوں نے پانی رکھا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے غسل جنابت کے واسطے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پہلے دونوں پہنچے دھوئے دو بار یا تین بار پھر ہاتھ برتن میں ڈالا اور پانی شرمگاہ پر ڈالا اور بائیں ہاتھ سے دھویا پھر بائیں ہاتھ کو زمین پر پھیرا۔ رگڑ کر زور سے، پھر وضو کیا جیسے نماز کے لئے کرتے تھے۔ پھر اپنے سر پر تین چلو بھر کر ڈالے، پھر سارے بدن کو دھویا، پھر اس جگہ سے سرک گئے اور پاؤں دھوئے، پھر میں رومال لے کر آئی بدن پونچھنے کو۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نہ لیا۔