كِتَاب الْحَيْضِ حیض کے احکام و مسائل

حدثنا يحيى بن يحيى التميمي ، حدثنا ابو معاوية ، عن هشام بن عروة ، عن ابيه ، عن عائشة ، قالت: " كان رسول الله صلى الله عليه وسلم، إذا اغتسل من الجنابة، يبدا فيغسل يديه، ثم يفرغ بيمينه على شماله، فيغسل فرجه، ثم يتوضا وضوءه للصلاة، ثم ياخذ الماء، فيدخل اصابعه في اصول الشعر، حتى إذا راى ان قد استبرا، حفن على راسه ثلاث حفنات، ثم افاض على سائر جسده، ثم غسل رجليه "،

‏‏‏‏ ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب جنابت کا غسل کرتے تو پہلے دونوں ہاتھ دھوتے پھر داہنے ہاتھ سے پانی ڈالتے اور بائیں ہاتھ سے شرمگاہ دھوتے پھر وضو کرتے، جس طرح نماز کے لئے کرتے تھے۔ پھر پانی لیتے اور اپنی انگلیاں بالوں کی جڑوں میں ڈالتے جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم دیکھتے کہ بال تر ہو گئے تو اپنے سر پر دونوں ہاتھوں سے بھر کر تین چلو ڈالتے پھر سارے بدن پر پانی ڈالتے۔ پھر دونوں پاؤں دھوتے۔

صحيح مسلم # 718
**يُرجى من القرّاء الإشارة إلى أي خطأ قد يجدونه، حتى يمكن إجراء التصحيحات اللازمة.**
قارئین سے گزارش ہے کہ اگر کسی مقام پر کوئی غلطی نظر آئے تو ہماری اصلاح ضرور فرمائیں۔
Readers are requested to point out any mistake they may find so that corrections can be made.

Whatsapp