كِتَاب الْحَيْضِ حیض کے احکام و مسائل

حدثنا إبراهيم بن موسى الرازي ، وسهل بن عثمان ، وابو كريب واللفظ لابي كريب، قال سهل: حدثنا، وقال الآخران: اخبرنا ابن ابي زائدة ، عن ابيه ، عن مصعب بن شيبة ، عن مسافع بن عبد الله ، عن عروة بن الزبير ، عن عائشة ، ان امراة، قالت لرسول الله صلى الله عليه وسلم: " هل تغتسل المراة إذا احتلمت وابصرت الماء؟ فقال: نعم، فقالت لها عائشة: تربت يداك والت، قالت: فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: دعيها، وهل يكون الشبه إلا من قبل ذلك؟ إذا علا ماؤها ماء الرجل، اشبه الولد اخواله، وإذا علا ماء الرجل ماءها، اشبه اعمامه ".

‏‏‏‏ ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ایک عورت نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا: کیا عورت غسل کرے جب اس کو احتلام ہو اور پانی دیکھے؟ (یعنی منی) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہاں غسل کرے۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا: تیرے ہاتھوں کو مٹی لگے اور وہ کونچے جائیں ہتھیار سے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: چھوڑ دے اس کو آخر بچہ جو مشابہ ہوتا ہے ماں باپ کے وہ کاہے سے ہوتا ہے جب عورت کا نطفہ مرد کے نطفہ پر غالب ہو تو بچہ اپنے ننھیال کے مشابہ ہوتا ہے اور جب مرد کا نطفہ عورت کے نطفہ پر غالب ہو تو بچہ ددھیال پر پڑتا ہے۔

صحيح مسلم # 715
**يُرجى من القرّاء الإشارة إلى أي خطأ قد يجدونه، حتى يمكن إجراء التصحيحات اللازمة.**
قارئین سے گزارش ہے کہ اگر کسی مقام پر کوئی غلطی نظر آئے تو ہماری اصلاح ضرور فرمائیں۔
Readers are requested to point out any mistake they may find so that corrections can be made.

Whatsapp