حدثنا محمد بن رافع ، حدثنا عبد الرزاق ، عن ابن جريج ، اخبرني نافع ، عن ابن عمر ، ان عمر ، استفتى النبي صلى الله عليه وسلم، فقال: " هل ينام احدنا وهو جنب؟ قال: نعم، ليتوضا، ثم لينم، حتى يغتسل إذا شاء ".
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے مسئلہ پوچھا: اگر کوئی ہم میں سے جنبی ہو تو وہ سو سکتا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں وضو کر لے، پھر سو رہے اور جب چاہے غسل کر لے۔“