حدثنا ابو كريب ، حدثنا ابن ابي زائدة ، عن حجاج ، وابن ابي غنية ، عن ثابت بن عبيد ، عن القاسم بن محمد ، عن عائشة ، قالت: " امرني رسول الله صلى الله عليه وسلم، ان اناوله الخمرة من المسجد، فقلت: إني حائض، فقال: تناوليها، فإن الحيضة ليست في يدك ".
ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا جانماز کے اٹھا لینے کا مسجد سے۔ میں نے کہا: میں حیض سے ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اٹھا دے حیض تیرے ہاتھ میں نہیں ہے“۔