حدثنا يحيى بن يحيى ، اخبرنا ابو خيثمة ، عن هشام ، اخبرنا عروة ، عن عائشة ، انها قالت: " كان رسول الله صلى الله عليه وسلم يدني إلي راسه وانا في حجرتي، فارجل راسه وانا حائض ".
ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنا سر میرے نزدیک کر دیتے اور میں حجرہ میں ہوتی پھر میں کنگھی کرتی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سر میں اور میں حائضہ ہوتی۔