وحدثنا ابو بكر بن ابي شيبة ، حدثنا وكيع ، حدثنا هشام بن عروة . ح وحدثني محمد بن حاتم واللفظ له، حدثنا يحيى بن سعيد ، عن هشام بن عروة ، قال: حدثتني فاطمة ، عن اسماء ، قالت: " جاءت امراة إلى النبي صلى الله عليه وسلم، فقالت: إحدانا يصيب ثوبها من دم الحيضة، كيف تصنع به؟ قال: تحته، ثم تقرصه بالماء، ثم تنضحه، ثم تصلي فيه ".
اسماء رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، ایک عورت آئی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس اور اس نے کہا: ہم میں سے کسی کو کپڑے میں حیض کا خون لگ جاتا ہے وہ کیا کرے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرمایا ”پہلے اس کو کھرچ ڈالے پھر پانی ڈال کر ملے، پھر دھو ڈالے، پھر اسی کپڑے میں نماز پڑھے۔“