حدثنا ابو بكر بن ابي شيبة ، حدثنا محمد بن بشر ، عن عمرو بن ميمون ، قال: سالت سليمان بن يسار ، عن المني، يصيب ثوب الرجل، ايغسله، ام يغسل الثوب؟ فقال: اخبرتني عائشة ، ان رسول الله صلى الله عليه وسلم " كان يغسل المني، ثم يخرج إلى الصلاة في ذلك الثوب، وانا انظر إلى اثر الغسل فيه ".
عمرو بن میمون سے روایت ہے، میں نے سلیمان بن یسار سے پوچھا: اگر منی کپڑے میں لگ جائے تو منی کو دھو ڈالے یا کپڑے کو دھو دے؟ انہوں نے مجھ سے کہا کہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم منی کو دھو ڈالتے پھر نماز کو نکلتے وہی کپڑا پہن کر اور میں دھونے کا نشان دیکھتی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے کپڑے میں۔