حدثنا محمد بن رمح بن المهاجر ، اخبرنا الليث ، عن ابن شهاب ، عن عبيد الله بن عبد الله ، عن ام قيس بنت محصن ، " انها اتت رسول الله صلى الله عليه وسلم بابن لها، لم ياكل الطعام، فوضعته في حجره، فبال، قال: فلم يزد على ان نضح بالماء "،
سیدہ ام قیس بنت محصن رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک بچہ لے کر آئیں جو اناج نہیں کھاتا تھا اور اس کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی گود میں بٹھا دیا۔ اس نے پیشاب کر دیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فقط پانی اس پر چھڑک دیا۔