حدثنا زهير بن حرب ، حدثنا جرير ، عن هشام ، عن ابيه ، عن عائشة ، قالت: " اتي رسول الله صلى الله عليه وسلم بصبي يرضع، فبال في حجره، فدعا بماء فصبه عليه ".
ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک دودھ پیتا بچہ لایا گیا، اس نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی گود میں پیشاب کر دیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پانی منگوا کر اس جگہ پر ڈال دیا۔