وحدثنا عبيد الله بن معاذ ، حدثنا ابي ، حدثنا شعبة ، عن ابي التياح سمع مطرف بن عبد الله يحدث، عن ابن المغفل ، قال: " امر رسول الله صلى الله عليه وسلم بقتل الكلاب، ثم قال: ما بالهم، وبال الكلاب، ثم رخص في كلب الصيد وكلب الغنم، وقال: إذا ولغ الكلب في الإناء، فاغسلوه سبع مرات، وعفروه الثامنة في التراب ".
سیدنا عبداللہ بن مغفل مزنی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم کیا کتوں کو مار ڈالنے کا پھر فرمایا: ”کیا ہے حال ان کا اور حال کتوں کا۔“ پھر اجازت دی شکاری کتا اور گلے کا کتا پالنے کی (یعنی بکریوں کی منڈی کی حفاظت کے لئے) اور فرمایا: ”جب کتا برتن میں منہ ڈال کر پیئے تو اس کو سات بار دھوؤ اور آٹھویں بار مٹی سے۔“