حدثنا محمد بن عبد الله بن نمير ، حدثنا ابي ، حدثنا سفيان ، عن علقمة بن مرثد . ح وحدثني محمد بن حاتم واللفظ له، حدثنا يحيى بن سعيد ، عن سفيان ، قال: حدثني علقمة بن مرثد ، عن سليمان بن بريدة ، عن ابيه ، ان النبي صلى الله عليه وسلم " صلى الصلوات يوم الفتح بوضوء واحد، ومسح على خفيه، فقال له عمر: لقد صنعت اليوم شيئا لم تكن تصنعه؟ قال: عمدا صنعته يا عمر ".
سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جس دن مکہ فتح ہوا، ایک وضو سے کئی نمازیں پڑھیں اور مسح کیا موزوں پر۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: یا رسول اللہ! آپ نے آج وہ کام کیا جو کبھی نہیں کیا تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں نے قصداً ایسا کیا۔“