حدثنا يحيى بن يحيى التميمي ، اخبرنا ابو الاحوص ، عن اشعث ، عن الاسود بن هلال ، عن المغيرة بن شعبة ، قال: " بينا انا مع رسول الله صلى الله عليه وسلم ذات ليلة، إذ نزل، فقضى حاجته، ثم جاء فصببت عليه من إداوة كانت معي، فتوضا، ومسح على خفيه ".
سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، میں ایک رات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھا آپ صلی اللہ علیہ وسلم اترے اور حاجت سے فارغ ہوئے پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم آئے تو میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر پانی ڈالا ڈول سے جو میرے پاس تھا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو کیا اور مسح کیا موزوں پر۔