كِتَاب الطَّهَارَةِ طہارت کے احکام و مسائل

حدثنا يحيى بن يحيى ، اخبرنا جرير ، عن منصور ، عن ابي وائل ، قال: " كان ابو موسى، يشدد في البول، ويبول في قارورة، ويقول: إن بني إسرائيل، كان إذا اصاب جلد احدهم بول، قرضه بالمقاريض، فقال حذيفة : لوددت ان صاحبكم، لا يشدد هذا التشديد، فلقد رايتني انا ورسول الله صلى الله عليه وسلم نتماشى، فاتى سباطة خلف حائط، فقام كما يقوم احدكم، فبال، فانتبذت منه، فاشار إلي، فجئت فقمت عند عقبه، حتى فرغ ".

‏‏‏‏ سیدنا ابووائل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ نہایت سختی کرتے تھے پیشاب میں، وہ پیشاب کیا کرتے تھے ایک شیشی میں اور کہتے تھے کہ بنی اسرائیل میں جب کسی کے بدن کو پیشاب لگ جاتا تو وہ کھال کترتا قینچیوں سے۔ سیدنا خذیفہ رضی اللہ عنہ نے کہا: میں چاہتا ہوں کہ ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ ایسی سختی نہ کرتے تو بہتر تھا۔ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ چل رہا تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم ایک قوم کے گھورے پر آئے دیوار کے پیچھے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوئے جس طرح سے تم میں کوئی ہوتا ہے پھر پیشاب کیا میں دور ہٹا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اشارہ فرمایا: پاس آ، یہاں تک کہ میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ایڑیوں کے پاس کھڑا رہا۔ جب تک آپ صلی اللہ علیہ وسلم پیشاب سے فارغ نہ ہوئے۔

صحيح مسلم # 625
**يُرجى من القرّاء الإشارة إلى أي خطأ قد يجدونه، حتى يمكن إجراء التصحيحات اللازمة.**
قارئین سے گزارش ہے کہ اگر کسی مقام پر کوئی غلطی نظر آئے تو ہماری اصلاح ضرور فرمائیں۔
Readers are requested to point out any mistake they may find so that corrections can be made.

Whatsapp