حدثنا يحيى بن يحيى التميمي ، اخبرنا ابو خيثمة ، عن الاعمش ، عن شقيق ، عن حذيفة ، قال: " كنت مع النبي صلى الله عليه وسلم، فانتهى إلى سباطة قوم، فبال قائما فتنحيت، فقال: ادنه، فدنوت حتى قمت عند عقبيه، فتوضا، فمسح على خفيه ".
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھا آپ صلی اللہ علیہ وسلم ایک قوم کے گھورے پر پہنچے تو کھڑے ہو کر پیشاب کیا، ميں سرک گيا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نزدیک آ۔“ میں نزدیک چلا گیا۔ یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ایڑیوں کے پاس کھڑا ہو گیا پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو کیا اور موزوں پر مسح کیا۔