حدثنا يحيى بن يحيى التميمي ، وإسحاق بن إبراهيم ، وابو كريب جميعا، عن ابي معاوية . ح وحدثنا ابو بكر بن ابي شيبة ، حدثنا ابو معاوية ، ووكيع واللفظ ليحيى، قال: اخبرنا ابو معاوية، عن الاعمش ، عن إبراهيم ، عن همام ، قال: " بال جرير ، ثم توضا، ومسح على خفيه، فقيل: تفعل هذا؟ فقال: نعم، رايت رسول الله صلى الله عليه وسلم بال، ثم توضا، ومسح على خفيه "، قال الاعمش: قال إبراهيم: كان يعجبهم هذا الحديث، لان إسلام جرير كان بعد نزول المائدة.
ہمام سے روایت ہے سیدنا جریر رضی اللہ عنہ نے پیشاب کیا، پھر وضو کیا اور مسح کیا موزوں پر۔ لوگوں نے کہا: آپ ایسا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا: ہاں، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پیشاب کیا، پھر وضو کیا، اور مسح کیا دونوں موزوں پر۔ اعمش نے کہا: ابراہیم نے کہا: لوگوں کو یہ حدیث بہت بھلی معلوم ہوئی تھی کیونکہ جریر رضی اللہ عنہ سورۂ مائدہ کے اترنے کے بعد مسلمان ہوئے تھے۔