وحدثنا ابو بكر بن ابي شيبة ، حدثنا وكيع ، وغندر ، عن شعبة . ح وحدثنا محمد بن المثنى واللفظ له، حدثنا محمد بن جعفر ، حدثنا شعبة ، عن عطاء بن ابي ميمونة ، انه سمع انس بن مالك ، يقول: " كان رسول الله صلى الله عليه وسلم، يدخل الخلاء، فاحمل انا وغلام نحوي إداوة من ماء وعنزة، فيستنجي بالماء ".
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پائخانہ جاتے، میں اور ایک اور لڑکا میرے برابر پانی کا ڈول اور برچھی اٹھاتے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم استنجا کرتے پانی سے (اور برچھی اس واسطے ساتھ رکھتے کہ اس کو سامنے گاڑھ کے نماز پڑھیں)۔