حدثنا يحيى بن يحيى ، اخبرنا خالد بن عبد الله ، عن خالد ، عن عطاء بن ابي ميمونة ، عن انس بن مالك " ان رسول الله صلى الله عليه وسلم، دخل حائطا، وتبعه غلام معه ميضاة هو اصغرنا، فوضعها عند سدرة، فقضى رسول الله صلى الله عليه وسلم حاجته، فخرج علينا وقد استنجى بالماء ".
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک باغ کے اندر گئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے ایک لڑکا تھا وہ لڑکا ہم سب میں چھوٹا تھا۔ اس نے بدھنا (لوٹا وغیرہ) ایک بیری کے پاس رکھ دیا پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی حاجت سے فارغ ہوئے اور باہر نکلے پانی سے استنجا کر کے۔