حدثنا عبيد الله بن معاذ ، حدثنا ابي ، حدثنا شعبة ، عن الاشعث ، عن ابيه ، عن مسروق ، عن عائشة ، قالت: " كان رسول الله صلى الله عليه وسلم يحب التيمن في شانه كله، في نعليه، وترجله، وطهوره ".
ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم داہنی طرف سے شروع کرنا ہر ایک کام میں پسند کرتے جوتا پہننے میں اور کنگھی کرنے میں اور طہارت کرنے میں (بخاری کی روایت میں ہے جہاں تک آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے ہو سکتا ہر ایک کام میں)۔